کوئٹہ(ھمگام نیوز) بی این ایم کے سیکریٹری جنرل کا ریڈیو زرمبش کے ماہ نور بلوچ کو دیا گیا انٹرویو!
سوال: ماہل بلوچ پر ہونے والی ریاستی جبر کو آپ کس طرح دیکھتے ہیں؟
جواب : جی ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک جنگی جرم ہے۔ بلوچ قوم کے خلاف جاری اجتماعی سزا کا تسلسل ہے۔ ماہل بلوچ کا واقعہ الگ نہیں بلکہ بلوچ خواتین اور پوری بلوچ قوم کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور سفاکیت کا ایک حصہ ہے۔ بلوچ قومی تحریک کو کاؤنٹر کرنے، بلوچ قوم کو قومی سیاست اور قومی جدوجہد سے دور کرنے میں ناکامی کے بعد ریاست...
ڈی آئی خان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان کے مقام بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی پولیس ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بنوں ڈی آئی خان روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائکل سوروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی پولیس جلیل خان ہلاک ہوگئے ـ
جو بنوں تھانہ میراخیل میں تعینات تھے۔
لندن میں مقیم فری بلوچستان مومنت کا نائب صدر جناب شاہسوار کریمزادی جوکہ ایرانی مقبوضہ مغربی بلوچستان مٰیں پیدا ہوا لیکن موجودہ دور میں وہ برطانیہ کی ہرٹ فورڈ شائر یونیورسٹی میں معاشیات کے سینئر لیکچرار ہیں۔ خوش مزاج ہونے کے ساتھ ایک دلکش مقرر بھی ہے، وہ اس بات پر لمبا بحث کر سکتا ہے کہ ایک آزاد بلوچستان ایک ابدی تنازعات میں گھرے خطے میں کیسے ترقی کر سکتا ہے، اپنے نظریات کا وضاحت کرتے ہوئے وہ یہ بتاتے ہیں کہ لفظ پاکستان ایک انتہائی قابل اعتراض نام کیوں ہے؟
انڈیا بیانیہ لندن میں کریمزادی سے ملاقات کرتا...
پیرس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کے خاکوں پر مسلمانوں کے غم و غصے کا ادراک ہے لیکن اس معاملے پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہفتے کو عرب نشریاتی ادارے 'الجزیرہ' کو دیے گئے انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ اُن کا ملک تشدد کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا، بلکہ خاکوں کی اشاعت اور اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کیا جائے گا۔
لیکن اُن کا کہنا تھا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ سرکاری سطح پر خاکوں کی...