ہفتہ, مئی 18, 2024

خبریں

تازہ ترین

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی بٹالین ہیڈ کواٹر پرحملے کا دعویٰ

بیروت(ہمگام نیوز ) حزب اللہ نے آج جمعہ کوکہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے علاقے گاتون میں 411 ویں آرٹلری بٹالین کے نئے ہیڈکوارٹر پر ڈرون سے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تنظیم نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہیوں کے خیموں اور رہائش کو نشانہ بنایا۔ گائیڈڈ ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بیان میں کہا کہ یہ کارروائی قنا قصبے میں کیے گئے اس کے جواب میں کی گئی ہے۔ قبل ازیں جمعے کے...

ہم نے مکران بس ٹرمینل یوسف گوٹھ پولیس کی غنڈہ گردی کی ویڈیوز، پیغام سمیت ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کو بھیج دی...

کراچی (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی آرگنائزر آمنہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مکران بس ٹرمینلوں میں پولیس کی غنڈہ گردی آج کی بات نہیں ہے یہ پولیس کی روایت بہت پرانی ہے جو اب ختم ہوجانے چاہئے۔ ایک عرصے سے پولیس منشیات ڈھونڈنے کے بہانےبلوچستان سے آنے والے مریضوں سمیت اسٹوڈنٹس کو حراساں کرتی ہے اور ان کے پیسے چوری کرتی ہے۔ یہ معاملہ ایک عرصہ دراز سے چلتا آرہا ہے لیکن اب پولیس نے حد کردی ہے، سرعام پیسے چوری کرتی ہے اور مجال ہے جو کسی کا خوف ہو۔ ہم نے یہ معاملہ...

تربت، میری کلات سے دو بھائی زیر حراست، ایک بازیاب دوسرا لاپتہ۔

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب 12 بجے کے قریب میری کلات سے دو بھائیوں صغیر سجاد اور قدیر سجاد کو لاپتہ کیا گیا۔ فیملی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بھائیوں کو رات 12 بجے کے قریب سیکیورٹی فورسز نے گھر میں چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تاہم کچھ دیر بعد قدیر سجاد کو رہا کردیا۔ فیملی کے مطابق قدیر سجاد حراست کے بعد لاپتہ کردیے گئے جس کے متعلق ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی اور نا ہی ان کی جبری گمشدگی کا قانونی جواز ہمیں بتایا گیا۔ فیملی نے...

فلسطین میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کا مطالبہ، تمام فلسطینی دھڑے PLO کی چھتری تلے جمع ہوں، عرب لیگ

رپورٹ: عبیدللہ آج بحرین میں منعقدہ عرب لیگ کونسل کے تینتیسویں اجلاس میں 22 عرب ملکوں کے سربراہوں کا اجلاس اختتام پذیر ہوا جس میں غزہ کی جنگ اور خطے کے دیگر مسائل اور علاقائی چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے عرب سربراہی اجلاس کے اختتام پر بحرین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ سربراہی اجلاس میں اختلافات اور کشیدگی کے باوجود عرب حکومتوں اور سفارت کاروں کا موجودگی ایک"بے مثال شرکت" ہے۔ سربراہی اجلاس کے دوران رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی اس...

لکپاس کے قریب کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے نوجوان کو کچل دیا۔

مستونگ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تیز رفتار ٹرالر گاڑی نے ایک راہگیر نوجوان کو کچل دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثہ لک پاس کے قریب کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد اکرم حریفال اور ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ لاش کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ لیویز فورس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت تحویل میں لے لیا۔