شنبه, می 4, 2024

خبریں

تازہ ترین

نائجیریا، مسلح حملے میں دس افراد لقمہ اجل۔

اینوگو (ہمگام نیوز) نائیجیریا میں مسلح حملے میں 10...

صومالیہ میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں۔

موغادیشو (ہمگام نیوز) صومالیہ میں حالیہ ایام میں شدید...

دبئی سے اسمگل کیے گئے 25 کلو گرام سونے کے ساتھ ممبئی ائیرپورٹ پر افغان سفارتکار گرفتار

دہلی: (ہمگام نیوز ڈیسک) ذرائع نے بتایا کہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ اسے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔ قانون کے تحت اگر اسمگل شدہ سونے کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے تو ملزم کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اس پر فوجداری مقدمہ چلایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وردک کے پاس سفارتی پاسپورٹ تھا جو اسلامی جمہوریہ افغانستان کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ ٹی او آئی کی جانب سے بھیجے گئے ایک سوال کے جواب میں وردک نے کہا، 'میں ان الزامات سے حیران اور فکرمند ہوں اور اس معاملے کو...

نوشکی میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 3 مئی کو شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں دو مختلف مقامات پر حملے کیے۔ پہلے حملے میں کلی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو بموں سے نشانہ بنایا، جبکہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے سول ہسپتال کے قریب واقع ایف سی کیمپ کے گیٹ سے منسلک چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

گوادر کو باڑ لگانے کے انتہائی اقدام کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

شال (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے ایکس پر اپنے ایک دو ٹوک بیان میں گوادر باڑ لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتہائی اقدام کو قومی یکجہتی اور عزم کے ساتھ سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ معاملہ محض چند زمینداروں کا نہیں بلکہ بلوچ قوم کا ہے ہمارے حقوق پر اس تجاوز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر سطح پر مزاحمت کو بڑھانا چاہیے۔ انھوں نے کہا ریاست پاکستان بلوچ ساحل سے بلوچ قوم کو بیدخل کرنے کے لیے اپنے عالمی...

ایرانی حکومت کی دھمکیوں کی وجہ سے صحافی پوریا زراتی جلاوطن ہوگئے،آزاد رپورٹنگ کی وجہ سے دھمکیاں تاحال جاری ہیں،

ہمگام رپورٹ واضح رہے کہ ایران انٹرنیشنل گزشتہ ماہ اس وقت عالمی سطح پر سرخیوں میں آیا تھا جب اس کی صحافی پوریا زراتی کو لندن میں ان کے گھر کے باہر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ زرائع کے مطابق یہ حملہ ایران کی جانب سے مغرب میں اپنے ناقدین پر حملہ کرنے کے لیے پراکسیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ایک اور مثال ہے۔ مغربی لندن میں مقیم اور ایک انگریزی ویب سائٹ رکھنے والے فارسی زبان کے نشریاتی ادارے کو 2022 میں 22 سالہ کرد خاتون ماہسا امینی کی گرفتاری کے بعد ملک گیر مظاہروں کے بعد ایران کی...

ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2024 میں قابض پاکستان دو درجے تنزلی کا شکار ہوگیا۔

ہمگام رپورٹ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والے انڈیکس کے مطابق قابض پاکستان اب 180 ممالک کی فہرست میں 152 ویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال یہ 150 ویں نمبر پر تھا۔ آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ 1947 میں اپنے قیام کے بعد سے قابض پاکستان سول سوسائٹی کی آزادی صحافت اور ایک ایسی سیاسی حقیقت کے درمیان گھومتا رہا ہے جس میں سیاسی و عسکری اشرافیہ کا میڈیا پر وسیع کنٹرول ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2002 میں نشریات پر ریاستی اجارہ داری ختم ہونے کے بعد سے قابض پاکستان کا...