جمعه, می 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

بلوچستان میں سرمایہ دار اور محنت کش کے ساتھ حاکم و محکوم کا تضاد بھی موجود ہے: این ڈی پی

شال (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا کہ مزدور معاشرے کا وہ طبقہ ہے جو محنت کش اور اکثریت میں ہونے کے باوجود سب سے کم اجرت کماتا ہے اور اپنی زندگی کسمپرسی اور فاقہ کشی میں گزار دیتا ہے۔ بلوچ سماج میں بھی مزدور سب سے کم معاوضہ حاصل کرتا ہے حالانکہ پیداواری عمل میں بلوچستان کے محنت کش مزدور، کسانوں اور ماہیگیروں کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ سرمایہ داروں ، جاگیرداروں اور بیوروکریسی پر مشتمل ریاستی حکمرانوں کا روز اول سے کوشش رہا ہے کہ زیر...

جنوبی کوریا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان پر قبضہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کو فروغ دے گا۔

سیول (ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے جنوبی کوریا چیپٹر نے بوسان کے بِف اسکوائر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پاکستانی ریاست کی طرف سے بلوچ قوم پر ہونے والی انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران مقامی لوگوں میں سینکڑوں پمفلٹ تقسیم کیے گئے جو بلوچ قوم کو درپیش سنگین حالات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے، مظاہرین نے بلوچستان میں ہونے والے بہیمانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے تقاریر کیں، مظاہرین نے جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق...

حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف ،اسرائیلی خفیہ ایجنسی سربراہ مستعفی۔

یروشلم (ہمگام نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کی ملٹری خفیہ ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل اہارون حالیوا مستعفی ہو گئے۔ خبر کے مطابق ،اہارون حلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حلیوا ،حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اسرائیل کی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے...

القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوجی مرکز پر راکٹوں سے حملہ

بیروت (ہمگام نیوز) حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے جنوبی لبنان سے ایک اسرائیلی فوجی مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل فائر کیے جب کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شمال میں سائرن بجائے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے لبنان سے اسرائیلی سرزمین میں آنے والے تقریباً 20 راکٹوں کی نشاندہی کی اطلاع دی جن میں سے زیادہ تر کو ناکام بنا دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقامات پر جوابی حملے کئے گئے ہیں۔ گزشتہ سات...

جنگ بندی ہو یا نہ ہو رفح پر حملہ ہوگا۔ نیتین یاہو

یروشلم (ہمگام نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بارے میں اٹل انداز اختیار کر کے رفح پر حملے کے منصوبے کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے برتر قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یرغمالیوں کی رہائی کامعاہدہ اور جنگ بندی ہوتی ہے یا نہیں، ہر دو صورتوں میں اسرائیل رفح پر حملہ کر کے رہے گا۔ نیتن یاہونے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطی کے عین اس موقع پر دیا...