جمعه, می 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

تونسہ :جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ متعدد پولیس اہلکار زخمی۔

تونسہ: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مسلح افراد کی جانب سے جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قابض پاکستانی پولیس کے مطابق اس واقعے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ رات تونسہ میں خیبر پختون خوا بارڈر پر واقع پولیس چیک پوسٹ جھنگی پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا حملہ آور راکٹ لانچرز اور اسلحے سے لیس تھے جو چیک پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کر دیا...

بیوٹمز یونیورسٹی تکتو پروگریسیو پینل کے صدر کے امیدوار سہیل انور اور ان کے ساتھ اکرم بلوچ کو گرفتار کرلیے گئے۔

شال (ہمگام نیوز) بیوٹمزیونیورسٹی تکتو پروگریسیو پینل کی جانب سے ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب ایسوسی ایشن و الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایک پینل کو مسلسل دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ کل 5 بجے کے آس پاس تکتو پروگریسیو پینل کے صدر کے عہدے کے لئے نامزد امیدوار سہیل انور اور بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اکرام بلوچ صاحب کو یونیورسٹی کے احاطے سے ایک من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں یہ سزا ہمارے احتسابی بیانیے کے پاداش میں دی جارہی ہے۔ ہم...

گڈ گورننس کا شوشہ چھوڑ کر قابض بلوچستان میں کھوئی ساخت کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بی ایس او آزاد

شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کے دل میں اپنے لیے نفرت اور آزادی کے فکر و فلسفے کی آبیاری دیکھ کر دشمن بھوکلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور نت نئے کاؤنٹر انسرجنسی کے پالیسیوں کے ذریعے بلوچ قومی مزاحمت کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن گزشتہ بیس سالوں کی ریاستی پالیسیوں کی ناکامیوں کو دیکھ کر قابض اسلام آباد کو اس بات کا ادراک رکھنا چاہیے کہ بلوچ قوم قومی آزادی کے فکر و فلسفے پر گامزن ہے اور...

تربت سے آواران کے رہائشی کی لاش برآمد

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے چوگان کنڈ کے قریب سے گولی سے چلنی ایک لاش ملی ہے جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت بلوچستان کے ضلع آواران کے رہائشی ناگمان ولد مغیر کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم قتل کے محرکات معلوم نا ہوسکے۔

بالاکوٹ پر حملے کا دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا: نریندر مودی

دہلی :(ہمگام نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ پیٹھ پیچھے حملہ کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور آمنے سامنے لڑتے ہیں۔ بھارت میں ان دنوں قومی انتخابات کی سرگرمیاں پورے عروج پر ہیں اور یہ بات مشہور ہے کہ یہاں بلدیاتی سطح سے لے کر قومی سطح تک کے انتخابات پاکستان کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ وزیر اعظم مودی نے جنوبی ریاست کرناٹک کے باگل کوٹ میں پیر کے روز ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا ذکر کیا۔ بالاکوٹ حملے کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا،...