پنج‌شنبه, می 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

جُھدکاراں چے یکے مھنتی سنگت اُستاد شھید آگاہ ابد شاہ بلوچ

نبشتہ کار: سنگت اکبر داد بلوچ جاوراں چاران او چاگرد...

میرجاوہ میں دو بلوچ قبائل کے درمیان معززین اور متعبرین کی ثالثی میں صلح کرا لی گئی

  میرجاوہ(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق ہفتہ میرجاوہ...

ایرانشہر، سے ایک شخص لاش برآمد

ایرانشہر(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پہرہ ش (ایرانشہر) میں...

چابہار، کام کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی

چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق چابہار میں "دریا...

امبر آبا، آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک

امبر آباد (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی...

یورپ میں جوہری اسلحے کی دوڑ کی تجویز ،ماکروں تنقید کی زد میں۔

لندن ( ہمگام نیوز) فرانسیسی صدر امانویل ماکرون کو حزب اختلاف کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حزب اختلاف نے ان پر مشترکہ یورپی دفاعی پالیسی پر جاری بحث میں جوہری ہتھیاروں کو شامل کرنے کی تجویز دینے کے بعد قومی خودمختاری سے پسپائی اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ماکروں سے ایک انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا فرانس اپنی جوہری صلاحیت کو یورپی بنانے کے لیے تیار ہے؟ تو جواب میں ماکرون نے یورپی دفاعی حکمت عملی بنانے کے بارے میں گزشتہ جمعرات کو اپنی تقریر میں جو کہا...

یوکرین ہیری پوٹر قلعے پر روسی حملہ، 4 افراد ہلاک

کیف (ہمگام نیوز) روس کی طرف سے، یوکرین کی اودیسا بندرگاہ پر واقع اور عوام الناس میں "ہیری پوٹر قلعے" کے نام سے معروف عمارت پر میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرین قومی محکمہ ہنگامی حالات DSNS ترجمان نے جاری کردہ بیان میں، کل اودیسا بندرگاہ پر واقع عمارت پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ حملے میں 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق حملے وقت، عوام الناس میں ہیری پوٹر قلعے کے نام سے معروف، عمارت میں سابقہ اسمبلی ممبر 'سرہی کیوالوف' بھی موجود تھیں۔ یہ عمارت کیوالوف کی...

متعدد یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو جلد ہی تسلیم کر لیں گے۔ جوزف بوریل

برلن (ہمگام نیوز) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے توقع ظاہر کی ہے کہ ماہ مئی کے اواخر تک کئی یورپی ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔ وہ گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ ماہ مارچ میں چار یورپی ملکوں سپین، آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ان چار ملکوں کے اس اعلان پر اسرائیل نے یورپی یونین کے ان ملکوں کو سخت ناراضگی...

فرانس ، رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک ایک زخمی

پیرس (ہمگام نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روزنامہ لی فگارو کی، پولیس ذرائع کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق پیرس کے سیکنڈ زون کے اطالوی چوک کے قریب واقع عمارت میں نصف شب کے وقت آگ لگ گئی۔ آگ نے مختصر مدّت میں عمارت کی چھٹی اور ساتویں منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ عملے کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جس فلیٹ سے آگ شروع ہوئی اس کے باورچی خانے سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔...

جنگ بندی ہو یا نہ ہو رفح پر حملہ ہوگا۔ نیتین یاہو

یروشلم (ہمگام نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بارے میں اٹل انداز اختیار کر کے رفح پر حملے کے منصوبے کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے برتر قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یرغمالیوں کی رہائی کامعاہدہ اور جنگ بندی ہوتی ہے یا نہیں، ہر دو صورتوں میں اسرائیل رفح پر حملہ کر کے رہے گا۔ نیتن یاہونے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطی کے عین اس موقع پر دیا...