سه‌شنبه, می 7, 2024

خبریں

تازہ ترین

کیچ میں ریاستی مخبر کو ہلاک اور فوجی کیمپ پر حملے کی ذمےداری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام...

برطانیہ کی وزارت دفاع کو چین نے ہیک کر لیا، انکشاف

برطانیہ: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چین کے سائبر...

کوہلو، ایف سی کے مرکزی چھاؤنی پر حملہ۔

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوہلو...

برسلزمیں محکوم و مظلوم اقوام کی کانفرنس میں فری بلوچستان مومنٹ کی شرکت

لندن (ہمگام نیوز) برسلز میں دولہ الاحواز العربیہ کی...

بی این ایم اعلامیہ: نیدرلینڈز چیپٹر کابینہ کی مدت پوری، کابینہ تحلیل، آرگنائزنگ باڈی تشکیل۔

ایمسٹرڈیم (ہمگام نیوز) نیدرلینڈز چیپٹر کابینہ کی مدت اختتام پذیر ہونے پر کابینہ تحلیل کرکے پانچ رکنی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی ہے جو آئندے تین مہینوں میں چیپٹر میں ازسرنو یونٹ سازی، چیپٹر کونسل کے لیے کونسلروں کا انتخاب کرکے نئی چیپٹر کابینہ کے لیے انتخابات کرائے گی۔ سیکریٹری جنرل دلمراد بلوچ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے ڈائسپورا میں نیدرلینڈز ایک اہم چیپٹر ہے جس نے یورپ میں پارٹی فعالیت، اور پارٹی پروگرام کے لیے نہایت اہم خدمات سرانجام دیے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ چیپٹر کابینہ نے ناکوعبدالواحد بلوچ...

گوادر میں باڑ لگانا سامراجی اور نوآبادیاتی پالیسیوں کا تسلسل ہے، ان پالیسیوں کے خلاف ہر بلوچ کو صف آرا ہونا چاہیے ـ این...

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر ریاستی نمائندے بلوچ وطن کے اٹوٹ اَنگ گوادر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ چند سال قبل اسی پالیسی کے تحت گوادر کو باڑ کے زریعے دو حصوں میں تقسیم کر کے بلوچ ساحل کو الگ کرنے کی کوشش کی گئی جسے بلوچ عوام،خصوصی طور پر ماہیگیروں کے شدید احتجاج کے بعد موخر کرکے کھمبوں کو اکھاڑ دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی نوآبادیاتی پالیسیوں کے تحت جنوبی بلوچستان کے نام پر صوبہ بنانے کی...

گوادر کے گرد خاردار تاریں لگانے کی خبریں پریشان کن ہیں۔ بی وائی سی

شال: (ہمگام نیوز) بلوچ یکجھتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کے گرد خاردار تاریں لگانے کی خبریں پریشان کن ہیں ، یہ پہلے سے ہی مظلوم قوم کو مزید الگ تھلگ کر دیتا ہے۔ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر 2020 میں شروع کیا گیا تھا لیکن بلوچ قوم کی طرف سے مزاحمت اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے ریاست نے اس جابرانہ منصوبے میں تاخیر کی۔ اربوں ڈالر کے میگا منصوبوں نے پہلے ہی مقامی لوگوں کی شکایات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہر کو پہلے...

مطلوب ملزم نے پولیس پرگولیاں چلا دیں،4 اہلکار ہلاک۔

کیرولائنا (ہمگام نیوز) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئےمطلوب ملزم نے فائرنگ کرکے چار پولیس افسران کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی، ملزم کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوئے جس پر دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گولی مار دی۔ اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن بچے کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کر لی۔ شمالی کیرولائنا...

امریکہ: جاپان اور بھارت، غیر ملکیوں کے خلاف، دشمنی پالنے والے ممالک ہیں۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ جاپان اور بھارت ،غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی پالنے والے ممالک ہیں اور چین اور روس کی طرح نقل مکانوں سے نفرت کرتے ہیں۔ جو بائڈن نے انتخابی مہم کی تقریب کے ذرائع ابلاغ کے لئے بند حصّے میں امریکہ کے اہم اتحادی ممالک 'بھارت اور جاپان' کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ بیانات، وائٹ ہاوس کے انتخابی مہم کی پوری تقریر جاری کرنے کے بعد، سامنے آئے ہیں اور امریکی ذرائع ابلاغ میں گرم مباحث کا سبب بن گئے ہیں۔ بائڈن نے ابھی دو ہفتے قبل وائٹ...