ہفتہ, مئی 18, 2024

خبریں

تازہ ترین

کوہلو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوہلو (ہمگـام نیوز) کاہان کے علاقے چپی کچ میں مشتبہ افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مالو کے نام سے ہوئی ۔ علاوہ ازیں لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

تربت، بلوچی زبان کے نوجوان شاعر سخی ساوڈ بازیاب ہوگئے۔

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بدھ کی شب تربت سے رہا کرکے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ آج صبح سے ان کے بازیابی کی اطلاع تھی تاہم ان کی بازیابی رات کو ممکن ہوسکی۔ سخی ساوڈ بلوچی زبان کے نوجوان شاعر ہیں انہیں گذشتہ برس ضلع کیچ کے مرکزی شھر تربت سے فون پر رابطہ کرکے پلاٹ خریدنے کے بہانے بلاکر لاپتہ کیا، سخی ساوڈ تربت میں اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

جیونی میں تیز رفتار کشتیوں کے مابین تصادم، ایک شخص جاں بحق۔

جیونی(ہمگام نیوز )کنتانی ہور میں دو اسپیڈ بوٹس کے درمیان تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پاک ایران سرحد پر جیونی میں کنٹانی ہور کے مقام پر دو تیز رفتار کشتیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اورماڑہ سے تعلق رکھنے والا امیر اکبر نامی نوجوان سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کی نعش کو بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ روانہ کردیا گیا ۔

ممبئی میں دیو ہیکل اشتہاری بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ممبئی(ہمگام نیوز ) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں پیر کی شام کو پہلے گرد و غبار کے ساتھ تیز طوفان آیا اور پھر شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے، مچان اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ عوام کو پہلے سے اس طرح کے موسم کا کوئی اندازہ نہیں تھا، جس سے شہر میں افراتفری پھیل گئی۔ بل بورڈ گرنے کا واقعہ پنت نگر میں ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے پاس واقع ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا اور اس سے متعلق ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے...

بھارت ایران بندرگاہ کے معاہدے کے بعد پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ امریکہ

چابہار (ہمگام نیوز) عالمی اخبارات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے تہران کے ساتھ ایک بندرگاہ چلانے کے لیے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے جانے کے چند گھنٹے بعد امریکہ نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والے کسی بھی ملک کے لیے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ہندوستان نے 2016 میں ایران کے زیرقبضہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم مقبوضہ بلوچستان کی بندرگاہی چابہار کو تیار کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ پیر کے روز، اس نے ایران کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے تاکہ اسے مزید ترقی دی جائے۔ ہندوستان کے جہاز رانی کے...