جمعہ, جون 14, 2024

خبریں

تازہ ترین

اپڈیٹ: خضدار میں دھماکہ،1 شخص جاں بحق 8 افراد زخمی

خضدار(ہمگام نیوز) خضدار شہر کے وسط میں واقع ارباب کمپلیکس  میں دھماکہ کے نتیجےایک شخص جاں بحق اور آٹھ  افراد زخمی۔ زخمیوں کو فوری طور پہ سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور دھماکہ کی نوعیت کے حوالے سے مزید معلومات جاری ہیں۔ ارباب کمپلیکس شہر کا انتہائی مصروف بس اڈہ ہے جہاں ضلع بھر کی گاڑیاں آکر رکتی ہیں۔

خضدارمیں دھماکہ،تین افراد زخمی

خضدار(ہمگام نیوز) خضدار شہر کے وسط میں واقع ارباب کمپلیکس میں دھماکہ کے نتیجے میں تین افراد زخمی۔ زخمیوں کو فوری طور پہ سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور دھماکہ کی نوعیت کے حوالے سے مزید معلومات جاری ہیں۔

بلوچستان میں ایسا کوئی گھرنہیں جہاں سوگ کا سماء نہ ہو۔ بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے اخباری بیا ن میں کہاں کہ15نومبر2014کو فورسز نے مشکے کے علاقے مھی کوشام کے وقت محاصرہ میں لیکرفیض بلوچ کے گھر سمیت اِن کے خاندان کے مختلف افراد کے گھروں کو محاصرہ میں لیکر اِن کے گھروں پر حملہ کرکے چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے لوٹ مار کی گھروں میں بستر وں سے لیکر برتنوں تک لُوٹ کر فورسزاپنے ساتھ لئے گئے ہیں۔گھر میں پانی پینے کے لئے ایک گلاس تک نہیں چھوڑا ہیں ۔اور گھر میں موجود افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی...

بی ایل ایف نے فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے دشت بیری میں صبح 7 بجے پاکستانی آرمی کے 4 گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کر کے دو گاڑیوں کو تباہ اور دیگر دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا، حملے میں فورسز کے 9 اہلکار ہلاک اور7 زخمی ہوئے۔حسب معمول شکت خوردہ فوج نے آبادی پر گولے برسائے۔قابض ریاستی فورسز پر سرزمین کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔

بولان آپریشن میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال جاری ہے۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے مقبوضہ بلوچستان میں جاری ریاستی فرعونیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز سے بولان میں آپریشن شروع کرکے سینکڑوں مویشیوں کو جنگی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور درجنوں گھروں کو جلایا گیا۔تاحال بولان کے کئی علاقوں سنی ،شوران و گرد نواع فورسز کے گھیرے میں ہیں اور کئی فرزندوں کو اغوا بھی کیا گیا ہے۔ بولان آپریشن میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال جاری ہے اور اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ روز وحشی فورسز...