ہفتہ, مئی 18, 2024

خبریں

تازہ ترین

جنوبی کوریا کلچرفیسٹیول میں بلوچ کمیونٹی جنوبی کریا کے ساتھ مشترکہ اسٹال لگایا۔ بی ایس او آزاد

ساوتھ کوریا(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد آزاد جنوبی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا غیر ملکی کلچرفیسٹیول میں بلوچ کمیونٹی جنوبی کریا کے ساتھ مشترکہ اسٹال لگایا جس میں بلوچ تاریخ،ثقافت اور رسم و رواج کے متعلق جنوبی کوریا سمیت دوسرے ممالک کے عوام کو آگائی دی گئی اس فیسٹیول میں 40سے زائد ممالک نے اپنے اسٹال لگائے جبکہ بی ایس او آزاد نے فیسٹیول میں بلوچستان میں پاکستانی ظلم و جبر کے متعلق پمپلٹ تقسیم کی گی اورلوگوں کو بلوچستان میں جبری گمشدگیاں ، مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اور پاکستانی فورسز کی بلوچ عوام پر ظلم...

افغانستان کی خاتون اول کی توجہ عورتوں کے حقوق پر

افغان صدر اشرف غنی کی اہلیہ رولا غنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے بچوں اور عورتوں کے حقوق کے لیے کام کریں گی۔ ان کے اس عزم پر اس بحران زدہ ملک کے قدامت پسند حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ رولا عنی کا تعلق ایک لبنانی عیسائی خاندان سے ہے، اور صدر اشرف غنی کے قدامت پسند مخالفین اس بات کو ملک کے عام انتخابات میں خاصا اچھال چکے ہیں۔ تاہم انتخابات میں فتح اور صدر بننے کے بعد غنی نے خاتون اوّل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1756دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1756دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں سول سوسائٹی اور وکلاءبرادری نے لاپتہ افراد شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہوںنے کہاکہ جن قوتوں نے بلوچ کے خلاف گذشتہ 65سالہ زیادتیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 2005میں جب ان کے خلاف ایک اور جنگ آپریشن کو مسلط کی تو انہیں شاید اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ اب صورتحال پہلے جیسی نہیں ہے حالت یکسر...

داعش کیخلاف جنگ جاری ،کرد ملیشیا نے کوبانی کی اہم پہاڑی پر دوبارہ قبضہ کر لیا

انقرہ (ہمگام نیوز)دولت اسلامیہ کےخلاف لڑنے والے کرد جنگجووں نے کہا کہ انہوں نے شام اور ترکی کے قریب واقع جنگی اعتبار سے اہم چوٹی ، ٹال شیر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرد جنگجووں نے یہ پیش رفت امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے بعد کی ہے۔ اس اہم چوٹی پر دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے دس روز قبل قبضہ کر لیا تھا۔ دریں اثنا امریکی صدر باراک اباما دولت اسلامیہ کے خلاف موثر کارروائی کے لیے آج بیس سے زائد ممالک کے...

بی ایل ایف پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز جھاؤ ایف سی کیمپ پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا اورہفتہ کے روز گیشکور آرمی کے کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کیا دونو ں حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا۔یہ بات انہوں نے منگل کو نامعلوم مقام سے این این آئی کو بتائی۔ترجمان نے کہا کہ سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔