پیر, مئی 20, 2024

خبریں

تازہ ترین

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1756دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1756دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں سول سوسائٹی اور وکلاءبرادری نے لاپتہ افراد شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور انہوںنے کہاکہ جن قوتوں نے بلوچ کے خلاف گذشتہ 65سالہ زیادتیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 2005میں جب ان کے خلاف ایک اور جنگ آپریشن کو مسلط کی تو انہیں شاید اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ اب صورتحال پہلے جیسی نہیں ہے حالت یکسر...

داعش کیخلاف جنگ جاری ،کرد ملیشیا نے کوبانی کی اہم پہاڑی پر دوبارہ قبضہ کر لیا

انقرہ (ہمگام نیوز)دولت اسلامیہ کےخلاف لڑنے والے کرد جنگجووں نے کہا کہ انہوں نے شام اور ترکی کے قریب واقع جنگی اعتبار سے اہم چوٹی ، ٹال شیر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرد جنگجووں نے یہ پیش رفت امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے بعد کی ہے۔ اس اہم چوٹی پر دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے دس روز قبل قبضہ کر لیا تھا۔ دریں اثنا امریکی صدر باراک اباما دولت اسلامیہ کے خلاف موثر کارروائی کے لیے آج بیس سے زائد ممالک کے...

بی ایل ایف پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز جھاؤ ایف سی کیمپ پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا اورہفتہ کے روز گیشکور آرمی کے کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کیا دونو ں حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا۔یہ بات انہوں نے منگل کو نامعلوم مقام سے این این آئی کو بتائی۔ترجمان نے کہا کہ سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

ترک طیاروں کی کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک فضائیہ کے”پی کے کے“اہداف پر ڈرامائی حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں کہ جب انقرہ کی شامی علاقے عین العرب المعروف کوبانی کے حوالے سے پالیسی کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں کردوں کے شدید مظاہرے جاری ہیں انقرہ(ہمگام نیوز)ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجووں کو نشانہ بنایا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارچ 2013میں پی کے کے کی اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد ترک فضائیہ کا تنظیم کے ٹھکانوں پر پہلا حملہ ہے۔ذرائع کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے عراقی سرحد سے ملنے والے کرد اکثریتی...

پنجگور خدابادان سے ایک شخص کی لاش برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز)پنجگور خدابادان سے ایک شخص کی لاش برآمد تفصےلات کے مطابق پنجگور پولیس نے خدابادان میں کجھور کے باغات سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی ہے جس کی شناخت وارث ولد محمد جان کے نام سے ہوئی ہے جو تربت کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔