اتوار, مئی 19, 2024

خبریں

تازہ ترین

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1755دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1755دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں جئے سندھ متحدہ محاذ کا ایک وفد لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ سیاسی رہنماﺅں کارکنوں طلباءکی ریاستی اداروں کے ہاتھوں قتل بلوچوں کے خلاف کھلی جارحیت اور جنگ ہے بلوچ قوم کی سرزمین وسائل اور سمندر پر قبضہ کرنے کیلئے پنجابی استعمال کی جانب سے بلوچ قومی تحریک کے خلاف فاشٹ طریقہ استعمال کرکے...

برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق علامتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی

لندن(ہمگام نیوز) برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق علامتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ¾ قرارداد کے حق میں 274 اور مخالفت میں صرف 12 ووٹ ڈالے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی پارلیمان کے ایوان زیریں میں فلسطین کو علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حق میں ایک علامتی قرار داد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاوزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پیر کو قرارداد کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ کیمرون کے ترجمان نے قرارداد پیش ہونے سے پہلے ہی واضح کر دیا...

قوم دوست رہنما قومی تحریک کے فائدےکیلئے کردار ادا کریں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجما ن گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے سرمچار دوست آپس میں لڑائی کیلئے تیار ہو رہے ہیں ، اس عمل سے بلوچ قومی جہد کو بہت نقصان ہوگا کیونکہ اگر ایک دفعہ یہ جنگ چھڑ گئی تو دشمن کے خفیہ ادارے بلوچستان میں یہ کام ہرجگہ آسانی سے سر انجام دینے میں کامیاب ہوجائینگے، اس سے دونوں تنظیموں کا نقصان نہیں بلکہ پوری بلوچ قومی تحریک کو...

ایچ آر سی پی کی رپورٹ کو سراہتے ہیں۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل مومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیش آف پاکستان کی رپورٹ میں چند حقائق کو سامنے لایا گیا ہے۔ ہم چیئرپرسن ایچ آر سی پی زہرہ یوسف اور ٹیم کی فیکٹ فائنڈنگ مشن کی غیر جانب دارانہ رپورٹ کو سراہتے ہیں۔ اس رپورٹ میں قوم پرستوں کو کاونٹر کرنے کے لئے جس طرح مذہبی انتہاء پسندی کی فروغ کا ذکر کیا گیا ہے وہ سو فیصد سچائی پر مبنی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم عرصے دراز سے ان تحفظات کا ذکر کرتے آرہے ہیں کہ پاکستان...

خضدار اجتماعی قبروں کے بابت عدالتی کمیشن کا رپورٹ غیرتسلی بخش ہے۔ ایچ آر سی پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستان انسانی حقوق کمیشن کے ایک فیکٹ فائینڈنگ مشن نے عدالتی کمیشن کے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ، کیونکہ یہ کمیشن خضدار میں دریافت ہونے والے اجتماعی قبروں میں ملوث افراد کی نشاندہی نہیں کر سکا۔ اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن زہرہ یوسف نے کہا کہ،"عدالتی رپورٹ میں کچھ نہیں تھا وہ ان افراد کی نشاندہی نہیں کر پائے جوان سفاکانہ قتل اور اجتماعی قبروں میں ملوث ہیں"۔ سارے لاشوں کی پہچان نہیں ہوئی،بمشکل 17 میں سے 3کی پہچان ہوئی ہے۔ہمارے کئی تحریری اور زبانی...