منگل, مئی 21, 2024

خبریں

تازہ ترین

خضدار اجتماعی قبروں کے بابت عدالتی کمیشن کا رپورٹ غیرتسلی بخش ہے۔ ایچ آر سی پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستان انسانی حقوق کمیشن کے ایک فیکٹ فائینڈنگ مشن نے عدالتی کمیشن کے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ، کیونکہ یہ کمیشن خضدار میں دریافت ہونے والے اجتماعی قبروں میں ملوث افراد کی نشاندہی نہیں کر سکا۔ اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن زہرہ یوسف نے کہا کہ،"عدالتی رپورٹ میں کچھ نہیں تھا وہ ان افراد کی نشاندہی نہیں کر پائے جوان سفاکانہ قتل اور اجتماعی قبروں میں ملوث ہیں"۔ سارے لاشوں کی پہچان نہیں ہوئی،بمشکل 17 میں سے 3کی پہچان ہوئی ہے۔ہمارے کئی تحریری اور زبانی...

مند ایف سی چیک پوسٹ پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات مند کے علاقے گواک میں قابض پاکستان کی ایف سی چیک پوسٹ پہ راکٹ ، ایل ایم جی ،گرینڈ لانچراور دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ، ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہماری یہ  جنگ ایک آزاد بلوچ سماج کے قیام تک جاری رہے گی۔

دہشت گردوں کی کشمیرآنے کی صورت میں مودی نے پاکستان کو بھاری نقصان دینے کا پیغام دیا تھا ۔ بھارتی حکام

 افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکے بعد دہشتگرد مقبوضہ کشمیر کا رخ کریں گے،بھارتی جنرل نئی دہلی(ہمگام نیوز) بھارتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ  وزیراعظم نریندرامودی نے پاکستان کو سرحدی فائرنگ کے دوران بھاری نقصان پہنچانے کا پیغام دیا ہے، ایک بھارتی اخبار کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھنے سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔ بھارتی فوج کے جنرل کو نسم ہمالے سنگھ نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاکے بعد دہشتگرد مقبوضہ کشمیر کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے...

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1745دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1745دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں خضدار کے سیاسی وسماجی کارکنوں کا ایک وفد میر مٹھا خان بلوچ کی قیادت میں بڑی تعداد میں لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں قابض ریاست کی جانب سے ظلم وجبر اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے بلوچ سیاسی کارکنوں نوجوانوں کو ماورائے آئین قانون گرفتار ولاپتہ اور ان کی گولیوں سے چھلنی...

منصوبے کے تحت بلوچستان کو مذہبی انتہاپسندوں کے لیئے زرخیز بنادیا گیا ہے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن (ایچ آر سی پی) کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ایک منصوبے کے تحت مسلح مذہبی انتہاء پسندوں کے لیے ایک زرخیز مقام بنادیا گیا ہے، جس کا نتیجہ ہے کہ تقریباً تین لاکھ کی تعداد میں شیعہ، زکری اور ہندو ملک کے دوسرے علاقوں کی جانب نقل مکانی کرگئے ہیں۔ یہاں اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان میں تحفظ کی کمی کی وجہ سے شیعوں، زکریوں اور ہندوؤں کی نقلِ مکانی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہاء...