منگل, مئی 21, 2024

خبریں

تازہ ترین

داعش کے جنگجو کرد خواتین کے ہاتھوں مرنے سے خوفزدہ ہیں

لندن: .ہمگام نیوز۔۔۔معروف برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی بین الاقوامی تعلقاتِ عامہ کی کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ عراقی کردوں کے خلاف لڑنے والے اسلامک اسٹیٹ آف عراق کے عسکریت پسند اس خوف کا شکار ہیں کہ وہ کسی خاتون کے ہاتھوں ہلاک نہ ہوجائیں۔ ان کا خیال ہے کہ اگر ان کی ہلاکت کرد فورس سے وابستہ کسی خاتون فوجی کے ہاتھوں ہو گئی تو وہ جنت میں پہنچنے کے بعد 72 حوروں کے انعام سے محروم رہ جائیں گے۔ امریکی سیاستدان کا کہنا ہے کہ...

بی ایچ آر او کا لاشوں کی برآمدگی پہ اظہار تشویش

کراچی۔۔ ہمگام نیوز۔۔بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے حالیہ چند دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر تیزی لانے پر گہرے تشویش کا اظہار کیاہے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بی ایچ آر او نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک طرف تو حکام مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے بند ہونے کا دعوٰی بلاجھجک کررہے ہیں مگر دوسری طرف وقفے وقفے سے لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ بھی جاری ہے بی ایچ آر او نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میںرونماءہونے والے واقعات اس...

بلوچستان۔ مختلف واقعات میں ایک ہلاک، تین زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے کوئٹہ میں کلی خلیفہ اور کلی قمبرانی سمیت دیگر کلیوں سے 32 افراد کو گرفتار کرکے انھیں خفیہ مقام پہ منتقل کردیا ۔جبکہ پنجگور کے علاقے پروم میں ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے محمد عارف نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد حنیف زخمی ہوگیا دریں اثناء بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکہ دو بچے زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کو...

پاکستان نے تمام انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے بلوچستان پہ قبضہ کیا۔ ماما قدیر

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1736دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں حب چوکی سے سیاسی سماجی کارکن میر بخش علی بلوچ خد ابخش بلوچ عظیم بلوچ اوران کے ساتھیوں نے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آج دنیا کی سب سے بڑی انسانی بحران جاری ہے ایک دردناک انسانی المیہ ہے افسوس کا مقام ہے کہ اقوام متحدہ یا انسانی حقوق...

شہداء وڈھ کو دورانِ حراست قتل کیا گیا ۔ بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان نے اپنا اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21اور22تاریخ کے درمیانی شب خضدار سے ملنے والی لاشوں کی شناخت خلیل بلوچ، لیاقت بلوچ اور عزیز مینگل سے ہوگئی ہے ۔شہید خلیل بلوچ اور شہید لیاقت بلوچ کو 20دن قبل پاکستانی فورسز نے انکے گھر سے اغواء کیا تھا جبکہ شہید عزیز مینگل کو دو دن قبل وڈھ سے اغوا ء کیا گیا تھا جنہیں ٹارچر کر کہ دورانِ حراست شہید کیا گیا اوران کی لاشوں کو وڈھ میں میں پھینکا گیا ۔بی آر ایس او کے...