چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

برطانیہ: فری بلوچستان موومنٹ کا لندن میں احتجاج

لندن:(ہمگام نیوز) آج فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے...

دو مختلف دھماکوں میں 2 پاکستانی اہلکار ہلاک 5 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )  ڈیرہ بگٹی کی تحصیل میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق تین زخمی تفصیلات کےمطابق اتوار کو ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے نزدیک کنڈوئی کے مقام پربارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق تین زخمی ہوئے جبکہ دوسرے موقع پر نصیر آباد کے علاقے چھتر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکارجاں بحق دو زخمی۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں لائن لنڈو نالہ کے قریب  سوئی گیس کی 24انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنڈو نالہ کے قریب نامعلوم افراد نے سوئی گیس کے24 انچ قطر کی گےس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

سوشل میڈیا میں جنگ، برطانیہ رواں سال نئی فوجی بریگیڈ قائم کریگی

برطانیہ نے نئے جنگی چیلنجوں سے نمٹنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نفسیاتی جنگوں کے نئے محاذ پر لڑنے کے لیے ایک خصوصی فوجی بریگیڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ 77 بریگیڈ کے نام سے مجوزہ طور پر تشکیل دی جانے والی یہ بریگیڈ باضابطہ طور پر ماہ اپریل میں قائم کی جائے گی۔ نئی فوجی بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر برکشائر کے علاقے ہرمیٹج میں ہو گا۔ اس برطانوی فوج کے جدید ترین بریگیڈ میں ریگولر فورسز کے علاوہ ریزرو فورسز سے بھی اہلکار شامل کیے جائیں گے، تاکہ بروئے کار فوجیوں کے علاوہ کمک کے...

نیوکاہان کوئٹہ میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب

کوئٹہ (ہمگام نیوز)اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں دنیا بھر کے مقبوضہ خطوں سمیت پورے معاشرے کو تعلیم تک منصفانہ رسائی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدام اٹھائیں،یونیسیف کی جانب سے تین اعشاریہ ایک بلین ڈالر امداد کی حالیہ اپیل میں مقبوضہ بلوچستان کے تباہ حال افراد خصوصاً بچوں کا ذکر شامل نہ کرنا ہمارے لئے تشویشناک ہے عالمی برادری جنگ زدہ بلوچستان کی طرف توجہ دیں ،حکومت بلوچستان کے تعلیمی ایمرجنسی اور نقل کو الوداع کہنے کے دعوے عوام اور عالمی برادری کے گمراہ کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں مقررین نے ان خیالات کا اظہار نیوکاہان کوئٹہ میں...

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ پسنی کلانچ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ میں دو گاڈیاں تباہ ہوئیں جس میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ۔ سات اہلکاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ ضبط کرنے کے بعد بلوچ ہونے کے ناطے رہا کر دیا ، ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک وار زون ہے ، سرکاری فورسز بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں ۔ گہرام بلوچ نے تجابان میں آرمی کیمپ اور ہوشاپ میں ایف سی کیمپ پر راکٹ...