سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ پسنی کلانچ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ میں دو گاڈیاں تباہ ہوئیں جس میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ۔ سات اہلکاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ ضبط کرنے کے بعد بلوچ ہونے کے ناطے رہا کر دیا ، ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک وار زون ہے ، سرکاری فورسز بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں ۔ گہرام بلوچ نے تجابان میں آرمی کیمپ اور ہوشاپ میں ایف سی کیمپ پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کو حملے سے جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ خلیج کے عرب شیوخ کا اسلام آباد سے اجازت لینے اور بلوچستان میں شکار کرنے پر گہرام بلوچ نے کہاکہ خلیج کے عربوں اور بلوچوں کا ایک دیرینہ تاریخی و ثقافتی رشتہ ہے ، خلیج کی تعمیر و ترقی میں بلوچوں کا ایک اہم کردار ہے لہٰذا ان عرب شیوخ کو چاہئے کہ جنگ زدہ بلوچستان میں اسلام آباد کی بے مقصد و غیر قانونی اجازت نامے پر بھروسہ کرکے پاکستانی فورسز کی سیکورٹی میں بلوچستان آنے سے گریز کریں ، کیونکہ بلوچستان میں سرمچار اپنی سرزمین کی دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکنّا ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز