Homeخبریںایف بی ایم نیدرلینڈ میں 28 مئی کے حوالے سے قابض پاکستانی...

ایف بی ایم نیدرلینڈ میں 28 مئی کے حوالے سے قابض پاکستانی کی جانب سے راسکوہ میں ایٹمی تجربہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گا

ایمسٹرڈیم (ہمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ نیدرلینڈ برانچ کی جانب سے بدنام زمانہ ایٹمی بم کے بلوچستان کے علاقے راسکوہ چاغی میں ہونے والے تجربہ کے خلاف ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے نیدرلینڈ کے درالحکومت ایمسٹرڈیم کے علاقے ڈیم اسکوائر میں 28 مئی 2023 بروز اتوار دوپہر 3 سے 4:50 کے درمیان احتجاج مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق 28 مئی 1998 کو ہونے والے ایٹمی دھماکوں کے دن کو بطور یومِ آسروک یاد کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے ـ
بیان یہ بھی نیدرلینڈ برانچ کی جانب سے کہا گیا بلوچ قوم یہ سمجھتی ہے کہ اسی دن دشمن نے بلوچ سرزمین کے سینے کو چاک کرکے اس میں ایک نہ ختم ہونے والی آگ بھڑکائی تھی،
یاد رہے کہ اس دن پاکستان نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچ مقبوضہ سرزمین کو استعمال کرکے چاغی کے پہاڑی سلسلے میں یہ ایٹمی تجربات کئے تھے۔

فری بلوچستان موومنت نیدرلینڈز برانچ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستانی کی 1998 کے بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی تجربات کے بعد وہاں خشک سالی اور لوگوں میں سکن کینسر اوردیگر تابکاری سے پیدا ہونے والے مرض عام ہوگئے ہیں، پاکستان کے ان تجربات نے چاغی اور ملحقہ علاقوں کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کردیا جس سے کھیت بنجر اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈ برانچ نے کہا کہ 28 مئی کے مظاہروں سے ہم نیدرلینڈ کے دارلحکومت ایمسٹرڈیم میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں پاکستانی ایٹمی تجربات کے خلاف اور ان سے پیدا ہونے والی تابکاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ـ

Exit mobile version