Homeخبریںکمانڈر مُلا ابراہیم بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں,بلیدہ میں فوجی...

کمانڈر مُلا ابراہیم بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں,بلیدہ میں فوجی ٹرک پر حملہ کیا،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خاران اور شور میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے کیمپ کمانڈر عصا امین ولد محمد امین عرف میجر مُلا ابراہیم بلوچ گزشتہ روز اس فانی دنیا سے ناگہانی رخصت ہوگئے۔ انہیں ساتھی سرمچار وں نے سپرد گلزمین کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مرحوم ایک نڈر، جفاکش، بردبار اور مستقل مزاج سرمچار تھا جو عرصہ دراز سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کیلئے سرگرم عمل تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف میجر ملا ابراہیم بلوچ مرحوم کو بلوچستان کی تحریک آزادی میں اس کی قومی خدمات اور جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان نے ایک ایک اور کارراوائی کی زمےداری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پانچ مئی کو ساڑھے چار بجے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں فوج کے کیمپ سے کچھ فاصلہ پر پاکستانی فوج کو راشن سپلائی کرنے والے ٹرک کو نشانہ بنایا، جس سے گاڑی ناکارہ ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور اور کلینر کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہہ کر کے چھوڑ دیا گیا۔ ہم پہلے بھی ٹرانسپورٹر اور ڈرائیور حضرات کو واضح کر چکے ہیں کہ وہ قابض فوج کو رسد پہنچانا بند کریں۔ ہم انہیں ایک دفعہ پھر تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ نادانستہ طور پر فوج کے آلہ کار نہ بنیں ورنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

Exit mobile version