Homeخبریںبلنگور: فائرنگ سے منحرف سرمچار ہلاک

بلنگور: فائرنگ سے منحرف سرمچار ہلاک

کیچ (ہمگام نیوز) بلنگور کے نواحی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ مسلح تنظیم کا منحرف سرمچار ہلاک۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ثناء اللہ ولد نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے “سورک” کے مقام پر نشانہ بنا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والا ثناء اللہ ماضی میں بلوچ مسلح تنظیم سے منسلک تھا تاہم بعد ازاں ہتھیار ڈال چکا ہے۔

بلوچ آزادی پسند تنظیمیں ماضی سے منحرف سرمچاروں کو نشانا بناتی آرہی ہیں اور تنظیموں کا موقف ہے کہ ریاستی فوج انہیں تنظیم کیخلاف استعمال کرتی آئی ہے۔

آخری اطلاعات تک مزکورہ شخص کے قتل کے محرکات معلوم نا کیے جا سکے۔

Exit mobile version