Homeخبریںبلوچستان کے ضلع ہرنائی میں چار کوئلہ کان نزرآتش

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں چار کوئلہ کان نزرآتش

ہرنائی( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں چار کوئلے کے کان نذر آتش کر دیئے گئے  ذرائع کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ہزارہ ڈیم کے مقام پر دو اور چالیس کے مقام میں چار کوئلہ کانوں کونذر آتش کردیا اور نامعلوم سمت فرار ہوگئےآج صبح ضلعی حکام نے مذکورہ مقام پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

گذشتہ مہینے کے اواخر میں ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئل مائنز ایریا میں نامعلوم افراد نے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والےکانکنوں کے ڈیرے پر حملہ کیا۔

مسلح افراد کے حملے میں چار افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد نے آگ لگاکر گیارہ کوئلہ کانوں کو جلا دیا۔

Exit mobile version