Homeخبریںہرنائی:فورسز کےلیے پانی سپلائی کرنے والی ٹینکر پر دھماکہ

ہرنائی:فورسز کےلیے پانی سپلائی کرنے والی ٹینکر پر دھماکہ

ہرنائی ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ہونے والے ایک دھماکے میں فورسز کے لئے پانی لیجانے والی ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔

ہزارہ ڈیم کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ کیلئے پانی لیجانے والی ٹینکر نصب آئی ای ڈی کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ٹینکر تباہ ہوگئی جبکہ جانی نقصانات کے خدشے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے ۔

Exit mobile version