Homeخبریںتربت چوکی حملہ اور پروم دو ٹاوروں کو نذرِآتش کیا: بی ایل...

تربت چوکی حملہ اور پروم دو ٹاوروں کو نذرِآتش کیا: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 21 اپریل کی شام 8 بجکر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گُہرام بلوچ نے کہا کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم دنز اور جائین میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی موبائل کمپنی یوفون کے دو ٹاوروں کو نشانہ بنا کر نذر آتش کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، دشمن پاکستان فوج اور اس کے سامراجی منصوبے ہمارے نشانے پر ہیں۔

Exit mobile version