Homeخبریںجالک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق...

جالک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ کی شام سراوان کے علاقے جالک کی ایک گلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو جالک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مولا بخش رئیسی ولد کریم نامی شخص جانبحق ہوگیا ۔

  رپورٹ کے مطابق مولابخش کو جالق بازار میں ان کی دکان کے سامنے ایک گلی کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس وہ زخمی ہوگئے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے وہ دم توڑ گئے۔ تاہم اطلاع موصول ہونے کے وقت تک حملہ آور کی شناخت اور مقصد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ۔

Exit mobile version