Homeخبریںخاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

خاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

خاش(ہمگام نیوز ) بروز سوموار کو خاش کے شہر محمد آباد میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جسے وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل جانبحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے علی کورانی ولد پیر بخش نامی شخص جانبحق ہوگیا ۔ جو پہرہ کے علاقے ڈمن کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق خاش شہر کے علاقے محمد آباد میں دو کاروں میں سوار مسلح افراد نے اپنی پرائیویٹ کار میں سفر کرنے والے علی پر سیدھی فائرنگ کی اور کئی گولیاں لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

 تحریری وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version