Homeخبریںزاہدان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز)رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ رسالت سٹریٹ نمبر 4 زاہدان میں ایک بلوچ شہری کو مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوئے چل بسے ۔ اس واقعے کے بعد قاتل کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا ۔

 جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 39 سالہ خدابخش رخشانی ولد حبیب اور گرفتار حملہ آور کی شناخت 23 سالہ “Y_K” ولد حسین، دونوں کا زاہدان سے ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق خدابخش عمارت کا ایک پینٹر تھا اور وہ ہفتے کی دوپہر کام سے گھر واپس آرہا تھا کہ اس کی رہائش گاہ کے قریب ایک حملہ آور نے سرد ہتھیار سے ان کے دل پر وار کیا اور اس کی موت ہو گئی۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد حملہ آور نے 13 پولیس اسٹیشن کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو حملہ آور کے طور پر متعارف کرایا اور بتایا کہ وہ نارمل حالت میں نہیں تھا اور اس پر شراب نوشی کے اثرات ت

ھے۔

Exit mobile version