Homeخبریںدکی میں لاپتہ شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد

دکی میں لاپتہ شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد

دکی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بدھ کو کلی مجید ناصر حبیب قلعہ روڈ سے لاپتہ ہونے والے ساز الدین بابر ولد حاجی حکیم کی لاش کلی کاروٹی سے برآمد ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق ساز الدین کو تین گولیاں ماری گئی ہیں۔لاش سول ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔پولیس نے واقعے کے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Exit mobile version