Homeخبریںذہین دختر بلوچ یسرہ سلیمانی نے ریاضی کے عالمی مقابلے میں لگاتار...

ذہین دختر بلوچ یسرہ سلیمانی نے ریاضی کے عالمی مقابلے میں لگاتار ساتویں مرتبہ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ذہین دختر بلوچ یسرا سلیمانی نے اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس نے عالمی ریاضی کے مقابلے کے نتائج میں لگاتار ساتویں بار دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

2007 میں پیدا ہونے والی یسرا سلیمانی، پنوچ شہر کی ایک نوجوان بلوچ لڑکی اور تہران کی رہائشی ہیں، جس نے لگاتار ساتویں مرتبہ World Mathematical Mental Computation Competitions میں ریاضی کی عالمی چیمپئن شپ جیتی، جو کہ 27 اگست میں ملائیشیا میں منعقد ہوئی تھی۔

 

یسرا سلیمانی نے اس سال مئی میں منعقدہ قومی اور صوبائی مقابلوں میں لگاتار ساتویں مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوج سے تعلق رکھنے والی جینیئس دختر بلوچ یسرا سلیمانی عالمی سطح پر منعقد ہونے ریاضی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر رہی ہے۔

Exit mobile version