Homeخبریںزہری کے رہائشی لاپتہ غلام فاروق کی کوئٹہ سے لاش برآمد

زہری کے رہائشی لاپتہ غلام فاروق کی کوئٹہ سے لاش برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق زہری کے رہائشی لاپتہ غلام فاروق کی کوئٹہ سے لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر انگور کے باغ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت غلام فاروق ولد محمد وارث سکنہ تالاوان زہری ڈسٹرکٹ خضدار عمر 27 سال ہے۔ جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔علاقائی زرائع کے مطابق غلام فاروق ولد محمد وارث کو 27 اکتوبر 2022 کو مستونگ سے لاپتہ کیا گیا تھا۔ متوفی کا تعلق یبکوزی زہری سے ہے ۔

Exit mobile version