Homeخبریںخیبرپختونخوا: جانی خیل میں آرمی کانوائے پر خودکش حملہ میں نو فوجی...

خیبرپختونخوا: جانی خیل میں آرمی کانوائے پر خودکش حملہ میں نو فوجی اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضلع بنوں اور شمالی وزیرستان سے متصل علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں نو فوجی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور فوجی قافلے کے نزدیک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نائب صوبیدار سمیت نو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے جانی خیل کے علاقے مالی خیل چیک پوسٹ کے قریب اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب یہاں سے سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔

زخمیوں اور لاشوں کو ملٹری کمائنڈ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Exit mobile version