Homeخبریںزاہدان، ٹریفک حادثات میں چار افراد جانبحق دو زخمی

زاہدان، ٹریفک حادثات میں چار افراد جانبحق دو زخمی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) پیر کو دزاپ یونیورسٹی اسٹریٹ میں ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق ایک زخمی ہوا۔ رپورٹ موصول ہونے تک دونوں جانبحق ہونے والے شہریوں اور زخمی ہونے والے شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 اس کے علاوہ بروز اتوار شام کے وقت نصرآباد (زابل) محور میں ٹریفک حادثے ایک سوختبر زخمی ہوا ،جنہیں زابل کے امیر المومنین اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسے ۔ اس بلوچ سوختبر کی شناخت 24 سالہ نوراللہ سالارزہی ولد احمد ہے جو کہ زابل کا رہائشی ہے۔

 بروز جمعہ کو راسک دشتیاری محور میں سائیپا گاڑی کی ٹکر سے ایک بلوچ سوختبر جاں بحق دوسرا زخمی ہوا ۔ جاں بحق سوختبر “معاویہ بلوچکاری” ولد محمد صدیق اور زخمی شخص “جابر بلوچکاری” ولد قادرداد کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے، دونوں سرباز کے کیشکور گاؤں سگار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اس سڑک حادثے کے بعد ان دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

 واضح رہے کہ ایندھن برداری ان چند کاموں میں سے ایک ہے جس کے لیے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بہت سے بلوچ شہری مناسب اور مستحکم ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے سوختبری(ایندھن کا کام) کا کام کرنے پر مجبور ہیں اور بعض اوقات حادثات اور گاڑیوں کے الٹنے یا براہ راست آگ لگنے جیسے خطرات لاحق ہوتے ہیں جنکہ اس کاروبار کے دوران قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز سے ان کی جانوں بھی کو خطرہ ہے۔

Exit mobile version