Homeخبریںزاہدان سے بلوچ فرزند گرفتار

زاہدان سے بلوچ فرزند گرفتار

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار زاہدان کے مکی مسجد کے ثقافتی شعبے کے سربراہ کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے نے مکی مسجد زاہدان کے ثقافتی شعبے کے سرابرہ 24 سالہ مہدی خداشناس ولد حسین گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مہدی کو اتوار کی دوپہر کو زاہدان میں خرمشہر اسٹریٹ پر واقع ان کے گھر جاتے ہوئے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل 25 ستمبر کو زاہدان کی مکی جامع مسجد کے ایک اور ملازم مولوی حمید اللہ فاروقی کو ان کے والد کے ساتھ زاہدان ہیلتھ سٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔۔

 

 

Exit mobile version