Homeخبریںزاہدان: مکی مسجد کے ایک عالم دین کو ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے...

زاہدان: مکی مسجد کے ایک عالم دین کو ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے گرفتار کر لیا

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات مطابق آج دارالعلوم مکی زاہدان کے علما میں سے ایک عالم دین مولوی عبدالعزیز عمرزہی کو قابض ایرانی انٹیلیجنس کی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق مولوی عبدالعزیز عمرزہی کو غدیر اسٹریٹ 12 میں انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے سادہ لباس میں ملبوس ہو کر گرفتار کیا ہے ۔

 اطلاع ملنے تک اس بلوچ عالم کی گرفتاری کی وجہ اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دیگر علماء بشمول مولوی عبدالحمید کے مشیروں میں سے مولوی عبدالمجید مرادزہی، مولوی رضا رخشانی، مولوی عبدالرؤف رخشانی اور مولوی امان اللہ سعدی کو دارالعلوم مکی زاہدان کے علماء میں سے قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا ۔

Exit mobile version