Homeخبریںسوراب: کمشنر قلات کی گاڈی کو حادثہ،6 لیویز اہلکار جاں بحق

سوراب: کمشنر قلات کی گاڈی کو حادثہ،6 لیویز اہلکار جاں بحق

سوراب(ہمگام نیوز) آرسی ڈی قومی شاہراھ حاجیکہ کے مقام پر کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی کے اسکواڈ گاڈی کو حادثہ۔ سوراب لیویز کے چھ اہلکار جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کو اسکواڈ کرنے والے سوراب لیویز کی موبائل گاڑی حاجیکہ کے مقام پر کینٹنر سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار یاسراحمد ، وسیم یاسین ، محمد طارق، محمد داؤد موقع پر جاں بحق جبکہ شدید زخمی کانسٹیبل محمد صادق اور دفعدار عبدالقدوس ہسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جاں بحق اہلکاروں کا تعلق سوراب سے ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سوراب کے شہری بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب پہنچ گئے، اور علاقے میں ایک سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن خضدار سے کوئٹہ جا رہے تھے جنہیں سوراب لیویز نے اسکواڈ دی تھی ، حاجیکہ کے مقام پر اسکواڈ میں میں شامل سوراب لیویز اہلکاروں کی گاڑی کو یہ المناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کمشنر قلات ڈویژن محفوظ رہے۔

Exit mobile version