Homeخبریںماہل بلوچ ضمانت منظوری کے بعد رہا

ماہل بلوچ ضمانت منظوری کے بعد رہا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) تین ماہ تک ریاستی عقوبت خانوں میں ازیتیں سہنے کے بعد بلوچ خاتون ماہل بلوچ ضمانت منظوری کے بعد آج رہا ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ہدا جیل سے ماہل بلوچ کی رہائی سامنے آئی ہے، ماہل بلوچ کی ضمانت گزشتہ روز منظور کی گئی تھی جنہیں آج رہائی مل گئی ہے۔

ماہل بلوچ کی ضمانت نیشنل پارٹی کے سابق رہنماء میر عبدالغفار قمبرانی نے کی جنہوں نے پانچ لاکھ مچلکے عدالت میں جمع کروائے جب کہ ماہل بلوچ کے کیس کی پیروی ایڈوؤکیت عمران بلوچ نے کی ہے۔

واضع رہے کہ ماہل بلوچ کو 17 فروری کو کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن سے پاکستانی فورسز نے گھر پر رات گئے حملہ کرکے خاندان کے دیگر ارکان کے ساتھ اغواء کرکے لاپتہ کیا تھا۔

ماہل بلوچ کے گھر پر حملے کے بعد فیملی کے دیگر ممبران کو سی ٹی ڈی افس میں چھوڑ دیا گیا تاہم اسکے بعد پاکستانی میڈیا نے سی ٹی ڈی کے تحت ماہل بلوچ کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

ماہل بلوچ کی جبری گرفتاری کےردعمل میں بلوچستان سے شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آئی جسکے بعد ماہل بلوچ کے دورانِ حراست ویڈیو بیانات شائع کیے گئے جب کہ جعلی میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا۔

Exit mobile version