Homeخبریںمختلف جیلوں میں ایران خاتون سمیت تین کرد قیدیوں کو پھانسی دے...

مختلف جیلوں میں ایران خاتون سمیت تین کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی

سنندج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مختلف جیلوں میں ایران نے خاتون سمیت تین کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق منیر نوری کی نامی خاتون کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے اس سے قبل عمداً قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، اسے مشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی دی گئی۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق منیرہ نوری کیا نامی 35 سالہ خاتون کی سزائے موت مشہد کی سینٹرل جیل میں عمل میں لائی گئی۔

 باخبر ذرائع کے مطابق منیرہ نوری کیا کو 3 سال قبل عمداً قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں عدالتی نظام نے اسے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

 اس خاتون کی پھانسی کی خبر کا اعلان اس خبر کے لکھے جانے تک سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی میڈیا میں نہیں کیا گیا۔

مزید رپورٹ کے مطابق صوبہ لرستان کے شہر نور آباد سے تعلق رکھنے والے محمد امین ولی نیا نامی قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے اس سے قبل “جان بوجھ کر قتل” کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

دریں اثنا گزشتہ ہفتے زنجان جیل میں میثم صدری نامی قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جسے اس سے قبل جان بوجھ کر قتل کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی۔

ہینگاؤ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر، گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایرانی جیلوں میں 6 خواتین کو پھانسی دی گئی ہے۔

Exit mobile version