Homeخبریںبی بی مہناز بلوچ حرکتِ قلب رُک جانے سے انتقال کرگئیں

بی بی مہناز بلوچ حرکتِ قلب رُک جانے سے انتقال کرگئیں

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی بی مہناز بلوچ حرکتِ قلب رُک جانے سے انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقیم بی بی مہناز بلوچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی ہیں۔

بی بی مہناز بلوچ ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ کی والدہ ہیں اور گزشتہ مہینوں کوئٹہ سے پاکستان آرمی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والی ماحل بلوچ کی ساس ہیں۔

واضع رہے کہ بی بی مہناز بلوچ نے اپنی زندگی میں انتہائی ریاستی ظلم و جبر کا سامنا کیا ہے جن میں انکے آبائی گاؤں گومازی میں فیملی پر ہوئے ریاستی مظالم، جبری گمشدگیاں، گھروں کی مسمار، جلاؤ گھیراؤ اور حال ہی میں ماحل بلوچ کی گمشدگی شامل ہیں۔

Exit mobile version