Homeانٹرنشنلمراکش میں تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 6 جاں بحق

مراکش میں تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 6 جاں بحق

رباط (ہمگام نیوز) مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 پناہ گزین ہلاک۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔

واقعہ جمعے کے روز پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا،۔

کشتی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ پتھروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑ گیا اور یوں کشتی پانی میں ڈوب گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 54 افراد سوار تھے جو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ڈوب گئے۔ کشتی میں سوار 48 افراد بچ گئے جب کہ 6 افراد بدقسمتی سے ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Exit mobile version