Homeخبریںمنگوچر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایک بار پھر احتجاج، سڑک...

منگوچر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایک بار پھر احتجاج، سڑک بلاک

قلات (ہمگام نیوز) منگچر میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا۔

ہفتہ کو صبح آٹھ بجے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو منگچر بازار کے قریب بند کرکے دھرنا دے دیا۔

لواحقین شاھان بلوچ، نوید بلوچ، کفایت اللہ نیچاری اور قذافی نیچاری کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے پیاروں کو برسوں قبل مختلف علاقوں سے لاپتہ کیا گیا، جس کے حوالے سے ہم نے ہر جگہ معلومات حاصل کیں لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

ہم مجبور ہوکر احتجاجاً سڑکوں پر نکلے ہیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں اور تمام بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات فدا بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمد حنیف نورزئی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور اپنے تعاون کی یقین دہانی پر 9 گھنٹوں کے بعد احتجاج ختم کروایا گیا۔

Exit mobile version