Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں ایف سی کی گشتی گاڑی پر...

مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں ایف سی کی گشتی گاڑی پر دستی بم سے حملہ

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت کے واسطو بازار بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج کی 2 گشتی گاڑیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے آج 4:30 کے قریب کیا گیا ہے۔ زرائع کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے قابض فورسز کی گاڑی کے اندر ایک دستی بم پھینک کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے باعث پاکستانی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ اس اثنا نامعلوم مسلح افراد بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد ایف سی کے بہت سے نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر سختی سے چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

تاہم، مذکورہ حملے کی زمہ داری اب تک کسی مسلح تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ قابض پاکستان 14 آگست کو آزادی کے دن کے طور پر مناتی ہے جبکہ بلوچ قوم اور بلوچ قومی مسلح تنظیمیں 14 آگست کے دن کو سیاہ دن کے طور پر خیال کرتے ہیں اور اس کے پیش نظر اپنے حملوں اور کارروائیوں میں شدت لاکر ان پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔

Exit mobile version