Homeخبریںپاکستان دہشت گردوں کا سرپرست اور بلاول ان کے ترجمہ ہے ...

پاکستان دہشت گردوں کا سرپرست اور بلاول ان کے ترجمہ ہے جے شنکر

گووا (ہمگام نیوز) بلاول بھٹوزرداری کی نیوز کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایس سی او کانفرنس میں وہی سلوک کیا گیا جو دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کے ترجمان کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

انہوں کہا پاکستان دہشت گردوں کا ریاست اور بلاول ان کے ترجمہ ہے

جے شنکر کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ تھا ہے اور رہے گا

لہٰذا وہاں جی ٹوئنٹی اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے اعتراض کو بھارت کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے سوال پر جے شنکر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک دہشت گردی کے سہولت کار ملک کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی کے معاملے پر بات نہیں کر سکتے۔

 بلاول بھٹو کے سی پیک کو سینٹرل ایشیائی ریاستوں کو راہداری تجارت کے لیے بہترین موقع فراہم کررا دینے پر ۔

جے شنکر نے ردعمل میں کہا سی پیک ایک نام نہاد منصوبہ ہے جسے بھارت کسی صورت قبول نہیں کرے گا ۔

کوئی بھی راہداری دوسرے ملک کے مقبوضہ سرزمین سے نہیں گزرتا ۔

Exit mobile version