Homeخبریںپنجگور، ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے گاڑی چھین کر فرار

پنجگور، ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے گاڑی چھین کر فرار

پنجگور ( ہمگام نیوز ) پنجگور کے علاقے سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی چھین لیا ذرائع کے مطابق معمار اسکول سراوان خدابادان کے قریب نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے ایکس کار گاڑی کو گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوئے اسکول کے انتظامیہ کے مطابق جمیل احمد کے ابراہیم سوراپی اپنے بچوں کو معمار اسکول لارہے تھے کہ نامعلوم سفید رنگ سرف گاڑی سواروں نے انہیں روکا ان کی بچوں کو گاڑی سے اتار کر گاڑی کو چھین کر تسپ خدابادان کی طرف فرار ہوئے بچے اسلحہ کے خوف سے زار و قطار رونے لگے مسلح افراد گاڑی باآسانی لے کر فرار ہوگئے ۔

Exit mobile version