Homeخبریںپنجگور میں میگا پروگرام انعقاد کریں گے۔ بی ایس ایف پنجگور زون

پنجگور میں میگا پروگرام انعقاد کریں گے۔ بی ایس ایف پنجگور زون

پنجگور (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پَنجْگُور زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پَنجْگُور میں “مھرگڑھ لٹریری اینڈ ایجوکیشنل فیسٹیول” کے نام سے پروگرام منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں طلباء کا کردار اہم رہا ہے، طلباء کی شعوری آبْیاری کیلئے اسطرح کے پروگرام منعقد کرنا سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں بلوچستان بھر میں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دے کر بلوچ سماج کو تاریکیوں سے نکال کر انہیں ترقی کی جانب گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پَنجْگُور میں جلد ادبی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ ہماری بنیادی زمہ داریوں میں سے ایک ہے، جن کو پورا کرنے کیلئے ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔

Exit mobile version