Homeخبریںچابہار میں متعدد سکولوں کے طلباء کو زہر خورانی کے واقعات کا...

چابہار میں متعدد سکولوں کے طلباء کو زہر خورانی کے واقعات کا سامنا 

 

 

چابہار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگل کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے رمین چابہار گاؤں کے کوہی بندر اور مہدیہ میں واقع ھانیہ گرلز ہائی اسکولوں کی طالبات زہریلی گیسوں کے سانس لینے کی وجہ سے زہر خوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق کوہی بندر میں واقع ھانیہ اسکول میں زہر سے متاثرہ طالبات کی علاج کے لیے ہنگامی ایمبولینس روانہ کی گئی ہے۔

 

رمین سے موصول ہونے والی اطلاعات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے اسکول کے سامنے کسی کو رکنے کی اجازت نہیں دی اور اسکول کے اردگرد کا ماحول انتہائی محفوظ تھا۔

 

واضح رہے کہ زاہدان کے متعدد اسکولوں کے طلبہ کو بھی زہریلی گیسوں میں سانس لینے سے زہر دیا گیا تھا۔

Exit mobile version