Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فورسز کا جارحیت جاری، سوئی کے علاقے...

ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فورسز کا جارحیت جاری، سوئی کے علاقے لنجو اور سغاری میں ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے 3 خواتین اور 5 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی:(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق سوئی کے علاقے سغاری میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت تاحال جاری ہے، جہاں آج صبح ہیلی کاپٹروں سے شدید شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 5 نومولود بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں دیناری ٹکر سے تعلق رکھنے والے کئی افراد شامل ہیں، جن میں خاتون بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق، سوئی کے علاقے لنجو سغاری کو بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور فضا میں ہیلی کاپٹر مسلسل شیلنگ کر رہے ہیں۔اس جارحیت کے نتیجے میں نہ صرف انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے بلکہ مال مویشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

علاقے میں عام آبادیوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

Exit mobile version