Homeپھانسیاںکرج کی قزلحصار جیل میں دو بلوچ قیدیوں سمیت تین افراد کو...

کرج کی قزلحصار جیل میں دو بلوچ قیدیوں سمیت تین افراد کو پھانسی دے دی گئی ۔

کرج (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ 9 اکتوبر کو کرج کی قزلصار جیل میں دو بلوچ سمیت تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ۔

 دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 33 سالہ احمد ناروہی ولد انور اور 31 سالہ محمد اسحاق زہی ولد یوسف دونوں زاہدان سے ہیں اور تیسرے قیدی شناخت 55 سالہ سعید صفایی ہے جو کہ ہرسین کرمانشاہ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ سیکریٹری سعید صفایی کو 2017 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن اس نے عدالت میں اپنے الزامات سے بار بار انکار کیا، اور اپنی بے گناہی کے ثبوت کی کمی کی وجہ سے، عدالت نے اس کی صفائی خارج کرکے اسے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے دو بلوچ قیدیوں کی گرفتاری کے بارے میں کہا تھا: “احمد اور محمد کو 2019 میں تین دیگر افراد کے ساتھ تہران میں منشیات سے متعلق الزامات میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ اور آج سہ پہر انہیں قزلصار جیل کے ہال نمبر 4، یونٹ 2 سے سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے اس جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کر دیا گیا، اور ان کے اہل خانہ کو بھی کل دوپہر آخری ملاقات کے لیے اس جیل میں بلایا گیا۔

 کہا جاتا ہے کہ منگل کو تینوں قیدیوں کے اہل خانہ اس جیل میں ان سے ملنے گئے ت

ھے۔

Exit mobile version