Homeخبریںڈی آئی خان ، ٹرک الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ،4...

ڈی آئی خان ، ٹرک الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ،4 زخمی

ڈی آئی خان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے سنگم دانہ سر کے پہاڑی سلسلہ میں پیاز سے بھرے ٹرک بریک فیل ہونے سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ، واقعات کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں موقع پر پہنچ کر جاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق سب ڈویژن درازندہ صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سنگم پر واقع دانہ سر کے پہاڑی سلسلے میں پیاز سے بھرے ٹرک کو بریک فیل ہونے سے حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کی ہدایت پر ریسکیو1122ڈیرہ ٹیم کا بروقت رسپانس پر اسٹیشن 55 کی میڈیکل ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ سے ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر دیا ـ

دوسرے حادثہ میں ٹانک روڈ گائوں پوٹہ کے قریب وزیرستان سے ڈیرہ آتے ہوئے کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹنے سے گاڑی میں سوار رمضان نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ریسکیو1122 ڈیرہ اسٹیشن11 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کی جسد خاکی سمیت دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر کے انکا قیمتی سامان وغیرہ اپنی تحویل میں لینے کے بعد ریسکیو1122 کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں جمع کروا دیا۔

Exit mobile version