Homeخبریںاورماڑہ، دورانِ شکار سمندر سے نوجوان لاپتہ

اورماڑہ، دورانِ شکار سمندر سے نوجوان لاپتہ

گوادر (ہمگام نیوز) اورماڑہ سے مقامی ماہیگیر سمندر میں دورانِ شکار لاپتہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اسلامیہ لین اورماڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ماہیگیر عبدالحق ولد فیروز گزشتہ شب سمندر میں دورانِ شکار لاپتہ ہو گیا۔

نوجوان کی چھوٹی ناؤ بمعہ موبائل فون اور دیگر ماہیگیری آلات مقامی ماہیگیروں کو مل گئے تاہم مقامی ماہیگیروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب پاک نیوی اور ایم ایس اے کی جانب سے اسپیڈ بوٹس پہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ نوجوان کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

Exit mobile version