کراچی (ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے کنگرو سیشن عدالت نے بدھ پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور ان کے ساتھی غفار ماما کو 15 سال پرانے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی)، جنہوں نے سنٹرل جیل کے اندر جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کی، فیصلہ دیا کہ استغاثہ عزیر بلوچ اور غفار ماما کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔