Homeخبریںجیئند اور شیر باز کے لواحقین کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے...

جیئند اور شیر باز کے لواحقین کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بی وائی سی

شال (ہمگام نیوز) بلوچ راجی مچی کی تیاریوں کے دوران کوئٹہ سے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے بعد میں متعدد لوگوں کو جبری طور پر غائب کیا گیا، جن میں جیئند بلوچ اور شیرباز بلوچ بھی شامل ہیں۔ ان کے لواحقین کو کسی بھی قسم کی معلومات نہیں دی جارہی ہیں۔ کوئٹہ کے تمام تھانوں اور جیلوں سے معلومات کرنے پر انتظامیہ اور پولیس لواحقین کو ان کے پیاروں کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہیں کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں جیئند اور شیرباز کے اہل خانہ نے 12 اگست کو کوئٹہ میں ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس ریلی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور بلوچ عوام سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کرکے جبری گمشدگی کے شکار لواحقین کی آواز بنیں۔

Exit mobile version