Homeخبریںگوادر میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث بچھو کا ڈسہ بچہ...

گوادر میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث بچھو کا ڈسہ بچہ جان کی بازی ہار گیا

گوادر (ہمگام نیوز) ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث نچھو کا ڈسہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نام نہاد بین الاقوامی سٹی گوادر کے علاقے پلیری میں رات گئے ایک بچے کو بچھو نے کاٹ لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بچے کو فوری طور پر تشویشناک حالات میں جے ڈی انڈس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی عدم موجود اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد بین الاقوامی حیثیت کے حامل گوادر میں شُعبہِ صحت کی سہولیات بدترین ہیں جس کے باعث آئے روز ایسے واقعات رونماء ہوجاتے ہیں۔

Exit mobile version